انٹر نیشنل

امریکہ میں غیر مقیم 205 ہندوستانیوں کو لے کر پرواز پہنچی پنجاب

نئی دہلی: ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے والی امریکی حکومت نے کچھ ہندوستانیوں کو بھی واپس بھیج دیا۔ غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے والوں (ہندوستانی تارکین وطن) کو خصوصی پرواز کے ذریعہ وطن واپس بھیج دیا گیا۔

 

ایک امریکی فوجی طیارہ جو ٹیکساس سے 205 افراد کے ساتھ روانہ ہوا آج دوپہر پنجاب کے امرتسر پہنچا۔امریکہ سے واپس ہونے والے افراد کا تعلق پنجاب اور آس پاس کی ریاستوں سے بتایا گیا ہے۔ تاہم بتایا جاتا ہے کہ ملک میں ان کی گرفتاری کے کوئی احکامات نہیں ہیں۔ باوثوق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ضروری جانچ پڑتال کے بعد انہیں ایئرپورٹ سے رہا کر دیا جائے گا۔

 

دہلی میں امریکی سفارت خانے کے حکامنے انکشاف کیا کہ انہوں نے واپس بھیجنے سے پہلے ہر ایک کے ریکارڈ کا جائزہ لیا۔ یہ وضاحت کی گئی کہ آنے والے دنوں میں مزید پروازیں امریکہ سے ہندوستان پہنچیں گی۔امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی حکام کے مطابق 20,407 ہندوستانی غیر دستاویزی پائے گئے اور ان میں سے 17,940 کو ملک بدر کرنے کے حتمی احکامات جاری کیے گئے۔

 

2,467 لوگ انفورسمنٹ اینڈ ریموول آپریشنز (ERO) حراست میں ہیں۔ پہلے مرحلے کے تحت 205 افراد کو واپس بھیجا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button