انٹر نیشنل
دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پروازیں عارضی طور پر معطل

نئی دہلی ۔دبئی میں ایک ڈرون سے متعلق واقعے کے بعد حکام نے مسافروں اور عملے کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔
حکام کے مطابق اس واقعے کے نتیجے میں آگ لگ گئی جس کے باعث ایک فیول ٹینک متاثر ہوا۔ امدادی ٹیموں نے آگ پر قابو پانے کی کارروائی کی۔مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی پروازوں کی تازہ معلومات کے لیے متعلقہ ایئرلائنز سے رابطہ کریں۔
واضح رہے کہ دبئی ایئرپورٹ دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں شمار ہوتا ہے اور 2025 میں تقریباً 9 کروڑ مسافروں نے یہاں سے سفر کیا تھا۔



