انٹر نیشنل

امریکہ میں تباہ کن سیلاب 109 ہلاک 160 لاپتہ

نئی دہلی: امریکی ریاست ٹیکساس میں تباہ کن سیلاب سے منگل تک کم از کم 109 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 160 سے زیادہ افراد لاپتہ ہیں۔

 

دریائے گواڈیلوپے پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔افسران نے بتایا کہ ہلاکتوں میں سے 87 کیر کاؤنٹی میں ہوئیں۔ ہنٹ، ٹیکساس میں دریا کے کنارے واقع کیمپ مائسٹک نے پیر کے روز تصدیق کی کہ سیلاب میں کم از کم 27 خیمہ زن اور صلاح کار ہلاک ہو ئے ہیں۔

 

ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے منگل کی سہ پہر ایک نیوز بریفنگ میں بتایا کہ سیلاب کے بعد کم از کم 161 افراد کے لاپتہ ہونے کی خبر ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ دریائے گواڈیلوپ میں لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ انہوں نے عوام سے یہ بھی کہا کہ وہ لاپتہ دوستوں یا رشتہ داروں کے بارے میں معلومات کے ساتھ مقامی حکام سے رابطہ کریں۔

 

کیمپ مائسٹک نے ایک بیان میں کہا کہ ہم مقامی اور ریاستی حکام کے ساتھ رابطے میں رہیں جو ہمارے لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے انتھک کوششیں کررہے ہیں۔کیر کاؤنٹی شیرف لیری لیتھا کے حوالے سے سی بی ایس نیوز نے منگل کو کہا کہ کم از کم پانچ کیمپ اب بھی لاپتہ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جب سیلاب آیا تو کیمپ مائسٹک میں تقریباً 750 بچے تھے۔

 

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایبٹ کی درخواست پر کیر کاؤنٹی کے لیے ایک بڑی تباہی کے اعلان پر دستخط کیے ہیں۔ ہفتے کے روز ایبٹ نے کہا کہ انہوں نے سمر کیمپ کا دورہ کیا۔ انہوں نے اس واقعہ کو بہت خوفناک تباہی والے منظر کے طور پر بیان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button