اسپشل اسٹوری

انٹرنیشنل کرکٹ کے سابق امپائر اسد روف کا انتقال

حیدرآباد _ 15 ستمبر ( اردولیکس ڈیسک) پاکستان کے سابق آئی سی سی امپائر اور فرسٹ کلاس کرکٹر اسد رؤف  دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ان کی عمر 66 سال تھی ۔   اسد رؤف انٹرنیشنل کرکٹ میں 170 سے زائد میچوں میں امپائرنگ کر چکے ہیں۔ اس میں 64 ٹیسٹ (49 ٹیسٹ اینفیلڈ امپائر کے طور پر.. ٹی وی امپائر کے طور پر 15 میچز)، 139 ODI اور 28 T20 میچز شامل ہیں۔ پاکستان سے علیم ڈار کے بعد کامیاب امپائر کے طور پر شہرت پانے والے اسد رؤف نے بھی آئی پی ایل میچوں میں امپائر کے فرائض انجام دئے ۔ اسد روف کے انتقال پر مختلف شخصیات نے اپنے گہرے غم کا اظہار کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button