تلنگانہ

ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان گرنے والی خاتون کی بہادر خاتون کانسٹیبل نے بچائی جان۔ تلنگانہ کے ورنگل میں واقعہ: ویڈیو دیکھیں

ورنگل: ریلوے اسٹیشن پر چلثی ٹرین سے اترنے کے دوران گرنے والی خاتون کی ریلوے پروٹیکشن فورس کی خاتون کانسٹبل نے جان بچائی۔ یہ واقعہ ورنگل ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق منوگورو سے سکندرآباد جانے والی منوگورو ایکسپریس ٹرین ورنگل ریلوے اسٹیشن پر پہنچی اس دوران ایک خاتون مسافر ٹرین سے نیچے اترنے کے دوران پلیٹ فارم اور ٹرین کے درمیان گرپڑی۔

 

 

 

 

وہاں ڈیوٹی پر متعین آر پی ایف کانسٹیبل سونالی ملکھے نے فوراً رد عمل ظاہرکرتے ہوئے اس خاتون کو اوپر کھینچ کر اس کی جان بچائی۔ وہاں موجود مسافروں نے سونالی کی تعریف کی۔ آر پی ایف حکام نے سونالی کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک خاتون کی جان بچائی۔ خاتون ملازم پولیس کی اس دلیرانہ کاروائی کا منظرسی سی ٹی وی فوٹیج میں قید ہوگیا اوروہ سوشل ۔میڈیاپر تیزی کے ساتھ وائرل ہورہا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button