انٹر نیشنل

مملکت میں انڈین شہری کی فری اوپن ہارٹ سرجری، سعودی حکومت کی ستائش اور کفیل کو دعائیں

ریاض ۔ کے این واصف

  سعودی عرب میں برسرکار انڈین شہری علی کامران کی حائل شہر کے ہارٹ سینٹر میں مفت اوپن ہارٹ سرجری سے جان بچ گئی۔العربیہ کے مطابق علی کامران کا کہنا ہے اسے سینے میں درد کی شکایت ہوئی۔ کفیل کو بتایا تو اس نے ہارٹ سنٹر سے رجوع کیا۔ ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد بتایا اوپن ہارٹ سرجری کی ضروری ہے۔

 

علی کامران کا کہنا ہے وہ 1994 سے ایک ہی کفیل کے ساتھ کام کرر رہا ہے۔ مجھے اس جیسا ہمدرد کفیل کہاں ملے گا۔ میں بہت خوش ہوں اور حکومت سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ حائل شہر میں کارڈیک سرجری ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کنسلٹنٹ سلیمان حدادین نے بتایا کامران کو گزشتہ بدھ کو دل کا دورہ پڑ تھا۔ اسے سینٹر لایا گیا اور ضروری ٹیسٹ کیے گئے جس سے پتہ چلا کہ فوری طور پر اوپن ہارٹ سرجری کی ضرورت ہے۔

 

ڈاکٹر نے مزید کہا کہ ہارٹ سینٹر میں اوپن ہارٹ سرجری فری ہے حالانکہ اس کی لاگت 120 سے 150 ہزار ریال کے درمیان ہے۔ یہاں مریضوں کے درمیان ان کی قومیت کی بنیاد پر کوئی فرق نہیں کیا جاتا۔ ہم تمام قومیتوں کے لوگوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ آپریشن کے بعد علی کامران ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔ اس کی حالت مستحکم ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button