انٹر نیشنل

بنگلہ دیش میں ہندو خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی۔ بال کاٹ کر درخت سےلٹکانےکی غیر انسانی حرکت

نئی دہلی: بنگلہ دیش میں ہندو اقلیتوں پر حملے روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں تازہ طورپر ایک ہندو خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت ریزی کا شرمناک واقعہ پیش آیا۔ قومی میڈیا میں شائع رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کے ضلع جھینائدا کے کلی گنج علاقے میں ہفتے کے روز 40 سالہ ہندو بیوہ خاتون کے ساتھ دو مقامی افراد نے زیادتی کی۔

 

ملزمین نے خاتون کو درخت سے باندھ دیااس کے بال کاٹ دیے اور اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس پورے واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کیا گیا۔ میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق متاثرہ خاتون نے کلی گنج میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 7 میں شاہین اور اس کے بھائی سے کچھ زمین اور ایک مکان خریدی تھی۔ اس خریداری کے بعد شاہین مبینہ طور پر خاتون کو نازیبا پیشکشیں کر کے ہراساں کرنے لگا جس پر متاثرہ خاتون نے پولیس میں درج کروائی۔

 

خاتون کے مطابق وہ اس کی ہراسانی خاموشی سے برداشت کرتی رہی اور اس کی پیشکش کو مسترد کرتی رہ لیکن گزشتہ ہفتے کی شام جب اس کے گھر دو رشتہ دار موجود تھے اسی دوران شاہین اپنے ساتھی حسن کے ساتھ زبردستی گھر میں داخل ہوا اور اس پر حملہ کیا۔اس کے بعد ملزمین نے اس سے 37 ہزار روپے کا مطالبہ کیا جب اس نے رقم دینے سے انکار کیا تو انہوں نے اس کے رشتہ داروں پر حملہ کر کے انہیں وہاں سے بھگا دیا۔ خاتون کے شور مچانے پر ملزمین نے اسے درخت سے باندھ دیا اس کے بال کاٹ دیے اور اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

 

اس واقعے میں بے ہوش ہونے والی متاثرہ خاتون کو مقامی لوگوں نے بچا کر جھینائدا صدر ہاسپٹل میں شریک کروایا۔ متاثرہ خاتون نے پولیس کو دی گئی شکایت میں یہ بھی بتایا کہ ملزمین نے اس پر کیے گئے مظالم کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button