انٹر نیشنل

غزہ ملبہ کے ڈھیر میں تبدل۔ وبائی امراض پھوٹ پڑے

نئی دہلی۔ اسرائیلی بمباری کی زد میں غزہ شہر کی میونسپلٹی نے خبردار کیا ہے غزہ میں ملب اور کچرے ڈھیروں کے ساتھ ساتھ سیوریج کا نظام بمباری سے تباہ کر دیا گیا ہے۔ اس کے تباہی کے بعد  صحت عامہ ماحولیات کے حوالے سے بحرانی صورت حال سنگین ہو رہی ہے۔

 

غزہ شہر کو ایک نئی تباہی کا سامنا ہے جو ماحولیاتی آلودگی اور صحت کے مسائل کے سبب ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ایک لاکھ ٹن  کے قریب کچرہ صرف غزہ شہر میں موجود ہے، جو تعفن اور بیماریوں کو جنم دے رہا ہے، دس ماہ سے جاری بارود کی بارش کے بعد سخت گرمی نے اس چیلنج کو اور بڑھا دیا یے۔

 

میونسپلٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق، گذشتہ سال اکتوبر میں غزہ پر جنگ شروع ہونے کے بعد سے، اسرائیلی فوج نے  میونسپلٹی کی تقریباً 126  گاڑیاں اور پانی کے  60  ریزر وائر تباہ کردیے نیز صحت اور شہری  خدمات کی مختلف سہولیات بھی ایسی ہی تباہی کا شکار ہیں۔  شہر بھر میں تقریباً 60,000 درخت اسرائیلی فوج نے جڑ سے اکھاڑ پھینکے ہیں۔

 

غزہ کی میونسپلٹی نے بین الاقوامی، علاقائی اور مقامی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ اس صورت حال  کا نوٹس لیں اور غزہ شہر کو ایک نئے انسانی بحران  سے بچانے میں کردار ادا کریں۔ میونسپلٹی کو آلات ، وہیکلز، فاضل پرزہ جات اور ایندھن کی ضرورت ہے، نیز ایسی ادویات کی جو بیماریوں سے نجات کے لیے اسپرے کیلئے کام آتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button