ایچ ون بی ویزا درخواست گزاروں کے لئے جھٹکا، ہندوستان میں اپائنٹمنٹس اگلے سال تک مؤخر

ایچ ون بی ویزا درخواست گزاروں کے لئے جھٹکا، ہندوستان میں اپائنٹمنٹس اگلے سال تک مؤخر
امریکہ کی جانب سے سوشل میڈیا ویٹنگ پالیسی کے نفاذ کے بعد H-1B ویزا کے لئے ہندوستان میں بڑی تعداد میں اپائنٹمنٹس آئندہ سال تک مؤخر کردی گئی ہیں۔ نئی پالیسی کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر ہندوستان میں امریکی سفارتخانے نے ایکس پر اعلامیہ جاری کیا۔
سفارتخانے نے واضح کیا ہے کہ جن applicants کو نئے شیڈول کی ای میل موصول ہوئی ہے، وہ صرف نئی تاریخ پر ہی انٹرویو کے لئے حاضر ہوں۔ پرانی تاریخ پر آنے والوں کو قونصل خانے میں داخلہ نہیں دیا جائے گا۔
دوسری جانب، امریکہ نے اس سال جنوری سے اب تک 85 ہزار ویزے منسوخ کیے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے بیان میں کہا کہ سرحدی تحفظ اور امیگریشن مانیٹرنگ ان کی اولین ترجیح ہے۔ اعلان میں مزید کہا گیا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ مارک ربیو ایک ہی پالیسی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، اور یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔
محکمہ خارجہ نے ٹرمپ کی تصویر کے ساتھ ایک پوسٹر بھی شیئر کیا، جس پر “Make America Safe Again” کا کیپشن درج تھا۔



