انٹر نیشنل

امریکہ میں سرکاری شٹ ڈاؤن کے دوران H-1B ویزا کی کارروائی بحال

امریکہ میں جاری شٹ ڈاؤن کے باوجود حکومت نے H-1B ویزا کی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی محکمۂ لیبر  (DOL) کے مطابق غیر ملکی کارکنوں کے لیے لیبر سرٹیفکیشن کی درخواستیں اب دوبارہ قبول کی جائیں گی۔

 

واضح رہے کہ کانگریس کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی کے سبب 30 ستمبر سے وفاقی سرکاری خدمات معطل تھیں، جس کے نتیجہ میں لیبر کنڈیشن ایپلیکیشن (LCA) اور پروگرام الیکٹرانک ریویو مینجمنٹ (PERM) جیسے درخواست عمل رک گئے تھے۔ تاہم تازہ فیصلے کے تحت محکمۂ محنت کے غیر ملکی لیبر سرٹیفکیشن دفتر (OFLC) نے عارضی اور مستقل روزگار سے متعلق ویزا درخواستوں کی کارروائی بحال کر دی ہے۔

 

محکمہ نے وضاحت کی کہ امریکی کمپنیاں اب نئی درخواستیں جمع کر سکتی ہیں، جبکہ گرین کارڈ سے متعلق کارروائیاں بھی دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں۔ اس پیشرفت سے ہندوستانی شہریوں کو خاصا فائدہ پہنچنے کی توقع ہے، کیونکہ H-1B ویزا حاصل کرنے والوں میں تقریباً 70 فیصد کا تعلق ہندوستان سے ہے۔

 

محکمہ نے مزید کہا کہ موجودہ درخواستوں کی بڑی تعداد کے باعث کارروائی میں کچھ تاخیر ممکن ہے، تاہم تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ عمل کو جلد از جلد معمول پر لایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button