انٹر نیشنل

حج 2025۔ 65 سال سے زائد عمر کے عازمین کے لیے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی

ریاض ۔ کے این واصف

آئیندہ سال کے عازمین حج کے لئے اطلاع۔ حج 2025 پر روانگی کے لیے 65 سال سے زائد عمر کے عازمین کے لیے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی ہے۔

 

بدھ کو وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کورونا سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی صورت میں سفر حج پر روانگی ممکن نہیں ہوگی۔

 

اس حوالے سے درخواست گزار کو متعلقہ بینک میں 10 فروری 2025 سے قبل سعودی عرب کی منظور شدہ کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی یقین دہانی پر درخواست

 

جمع کروانے کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button