انٹر نیشنل

حج وعمرہ چیلنج مسابقہ‘ دنیا بھر سے 300 گروپس کا رجسٹریشن

ریاض ۔ کے این واصف

حج و عمرہ زائرین کی خدمات کو بہتر سے بہتر بنانے وزارت میں ایک بڑا ریسرچ شعبہ قائم ہے جو ہر سال نئی تجاویز پیش کرتا رہتا ہے۔ اس کے علاوہ اب وزارت حج و عمرہ خدمات کو بہتر بنانے عوامی تجاویز بھی حاصل کر رہی ہے۔ اس سلسلہ میں وزارت حج وعمرہ کی جانب سے تیسرے مسابقے ’حج وعمرہ چیلنج‘ میں دنیا بھرسے 300 گروپس نے خود کو رجسٹرڈ کرایا ہے۔

مقابلے کا مقصد حج وعمرہ کے حوالے سے آنے والوں کو بہتر سے بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے آرا و بہترین پروگرام کے حوالے سے جدید افکار پیش کرنا ہیں۔ سبق نیوز کے مطابق مملکت کے وژن 2030 کے مطابق عازمین کو بہتر سے بہتر خدمات فراہم کرتے ہوئے ان کی تعداد میں بھی اضافہ کرنا ہے۔خدمات کے حوالے سے جدید اورقابل عمل مثالی افکار و پروگرام کے لیے وزارت نے عالمی سطح پر آن لائن مقابلے کااعلان کیا تھا جس کی رجسٹریشن کی تاریخ ختم ہونے کے بعد موصول ہونے والے پروگرامز اورافکار کاجائزہ لیا جائے گا۔

مسابقہ ’حج وعمرہ چیلنج‘ میں سات نکات رکھے گئے ہیں جن میں ’سفرحج سے متعلق معلومات کی فراہمی ‘ ، کیٹرنگ سروس، مخصوص افراد کے لیے معیاری خدمات، کچرے کی ری سائیکلنگ، ماہرانہ طریقے سے عازمین کے سامان کی منتقلی کے علاوہ گمشدہ حجاج کی رہنمائی شامل ہیں۔

واضح رہے مسابقہ حج وعمرہ کانفرنس کے تحت ہی ایک ذیلی پروگرام ہے۔ تین روزہ کانفرنس 9 جنوری سے جدہ میں شروع ہوگی۔ سبق نیوز کے مطابق مملکت کے وژن 2030 کے مطابق عازمین کو بہتر سے بہتر خدمات فراہم کرتے ہوئے ان کی تعداد میں بھی اضافہ کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button