انٹر نیشنل

مناسک حج کا آغاز – لاکھوں مسلمان خیموں کے شہر منی روانہ

مکہ سے علیم قریشی کی رپورٹ

مناسک حج کا آغاز چہار شنبہ سے  ہوگیا ہے۔ دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں مسلمان ارکان حج کی ادائیگی کے لئے منی روانہ ہورہے ہیں ۔ مینی اور عرفات میں انتظامات مکمل ہیں منی میں خیموں کے علاوہ 10 منزلہ عمارت تعمیر کی گئی ہے، جہاں 30 ہزار عازمین قیام کر سکیں گے۔

 

منیٰ مکہ سے 5 کیلو میٹر دور خیموں کا شہر ہے۔ اس کے بعد عازمین حج میدان عرفات روانہ ہوں گے۔ جمعرات کو وقوف عرفات کے ساتھ لاکھوں مسلمانوں کو حج کی سعادت حاصل ہوگی ۔

 

میدان عرفات میں خطبہ حج سننے کے بعد نماز ظہر، عصر ملا کر ادا کریں گے اور وقوف عرفات کے بعد حجاج کرام مغرب کے بعد میدان عرفات سے مزدلفہ پہنچیں کے جہاں حجاج کرام مغرب اور عشاکی نمازیں اداکریں گے۔ میدان عرفات میں پنیر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے حجتہ الوداع کا تاریخی خطبہ دیا تھا۔

 

جمعرات کو وقوف عرفات کے بعد مغرب و عشاء کی نماز ادا کرتے ہوئے حاجی مزدلفہ روانہ ہوں گے جو عرفات اور منی کے درمیان واقع ہے جہاں پر وہ شیطان کو مارنے کے لئے کنکر جمع کریں گے۔ پھر حاجی منی واپس ہوں گے جہاں شیطان کی علامتوں کو کنکر مارے جائیں گے۔ کنکر مارنے کے عمل کو رمی جمار کہا جاتا ہے۔ رمی جمار سے پہلے جانوروں کی قربانی دی جائے گی اور بال کٹوائیں جائیں گے

 

۔ 10 ذی الحجہ کو حجاج کرام طواف زیارت اور سعی کریں گے اور منی لوٹ آئیں گے، 11 اور 12 ذی الحجہ کو حجاج منی میں قیام اور رمی کریں گے۔ 12 ذی الحجہ کو مغرب سے قبل حجاج منی سے نکل جائیں گے اور وطن واپسی سے قبل طواف الوداع کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button