انٹر نیشنل

سعودی عرب میں شدید گرمی ۔ درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ کی حد عبور کرے گا

ریاض ۔ کے این واصف

مملکت میں موسم گرما مارچ سے ستمبر تک رہتا ہے۔ مگر اس سال گرما کچھ تاخیر سے شروع ہوا اور اب شدت اختیار کر گیا۔ سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے اعلی عہدیدار حمزہ کومی نے کہا ہے کہ ’اس سال موسم گرما کے دوران ریاض، الشرقیہ، مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ ریجنوں میں انتہائی درجہ حرارت پچاس سینٹی گریڈ کی حد عبور کرجائے گا‘۔ اخبار 24 کے مطابق حمزۃ کومی کا کہنا ہے کہ ’اس بات کا امکان ہے کہ سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں اس سال درجہ حرارت اوسط تناسب سے زیادہ رہے‘۔  انہوں نے کہا کہ ’ماہ رواں میں  بارش کے امکانات ہیں۔ بارش کا زور مکہ مکرمہ ریجن کے علاقے طائف میں ہوگا۔ اس کا سلسلہ جنوب میں جازان تک جائے گا۔ عسیر اور باحہ بھی اس کی لپیٹ میں ہوں گے‘۔

 

 

موسمیات کے قومی مرکز کےعہدیدار کا کہنا تھا کہ ’قومی مرکز آئندہ ہفتےحج  سیزن میں موسمیات کے حوالے سے رپورٹ جاری کرے گا۔ اس سال حج موسم کے دوران مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 45 سے 50 سینٹی گریڈ تک رہنے امکان ہے‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’حج سیزن کے دوران منی، مزدلفہ اور عرفات میں بوندا باندی کا امکان ہے‘۔

 

 

درین اثناء سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کے تمام اداروں و کمپنیوں سے کھلے مقامات دوپہر کے وقت ڈیوٹی لینے پر پابندی فیصلے پر عمل کرایا جائے گا‘۔ سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ’دوپہر بارہ بجے سے سہ پہر تین بجے تک کھلے میدان میں ڈیوٹی لینے پر پابندی ہوگی۔ عمل درآمد جمعرات 15جون سے 15 ستمبر2023 تک رہے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button