انٹر نیشنل

حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کے ایک شہر پر راکٹوں کی بارش

حیدرآباد _ 4 اگست ( اردولیکس ڈیسک) حزب اللہ نے اتوار کو اسرائیل کے ایک شہر پر راکٹوں کی بارش کی۔ حزب اللہ کی جانب سے کئے گئے اس حملے کو حماس کے سربراہ ا اسماعیل ہنیہ کی موت کا بدلہ قرآر دیا جا رہاہے جوابی کارروائی میں لبنانی عسکریت پسند گروپ حزب اللہ نے 4 اگست کو اسرائیل پر راکٹ حملہ کیا۔

 

بیت ہلیل شہر پر راکٹ حملہ میں چند اسرائیلی شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے اسرائیل ڈیفنس فورسز نے دعوٰی کیا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے داغے گئے راکٹوں میں سے پانچ کو ہوا میں تباہ کر دیا گیا۔بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان، امریکہ اور انگلینڈ نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کو کہا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button