حزب اللہ کا رد عمل فاشٹ حکومتوں کیلئے پیغام: حماس

نئی دہلی: اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے کہا ہے کہ لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی طرف سے قابض ریاست کے اندر گہرے اسٹریٹجک اہداف کے خلاف "مخصوص ردعمل” یہ پیغام ہے کہ اس کی فاشسٹ جارحیت کا جواب نہیں دیا جائے گا۔
حماس نے اتوار کے روز ایک پریس بیان میں کہا کہ "ہم عظیم جہادی رہ نما فواد شکر کے قتل کے جواب میں صہیونی ریاست کے اندر گہرے کئی اہم اور اسٹریٹجک اہداف کے خلاف حزب اللہ کے مجاہدین کی طرف سے کئے گئے معیاری اور نمایاں ردعمل کو سراہتے ہیں اور کامیاب مزاحمتی کارروائی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں‘‘۔
حماس نے اس بات پر زور دیا کہ "یہ مضبوط اور قابل ذکر ردعمل جو صیہونی وجود کے اندر گہرائی تک پہنچا ہے فاشسٹ قابض حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ یہ پیغام ہے کہ فلسطینی اور لبنانی عوام کے خلاف اس کی دہشت گردی اورجرائم کا جواب ہرصورت میں دیا جائے گا۔
حماس نے لبنانی عوام کے خلاف صہیونی ریاست کی تازہ جارحیت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی۔ حماس نے لبنان میں زمینوں اور شہریوں کے خلاف صہیونی فوج کی وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری کے تسلسل کی بھی مذمت کی ہے”۔
حماس نے لبنان پراسرائیلی جنگی طیاروں کے وسیع حملے کو تمام بین الاقوامی معاہدوں اور اصولوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔ حماس صیہونی اقدام نے ایک بار پھر ثابت کیاہے کہ یہ ایک بدمعاش ریاست ہے جو خطے کے لیے حقیقی خطرہ اور بین الاقوامی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ ہے۔