انٹر نیشنل

"میں تو اسے دیکھنا بھی نہیں چاہتا تھا” لندن کے مسلم میئر صادق خان پر ڈونالڈ ٹرمپ کا شدید حملہ

 

نئی دہلی: امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ہمراہ برطانیہ کے دورے پر تھے اور وطن واپسی پر انہوں نے لندن کے میئر صادق خان پر سخت تنقید کی۔

 

 

ایئر فورس ون طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا”صادق خان دنیا کے بدترین میئرز میں سے ایک ہے۔ میں اسے دیکھنا تک نہیں چاہتا تھا۔”ٹرمپ کو صادق خان کی موجودگی پسند نہیں آئی۔لندن میں امریکی صدر کے

 

 

اعزاز میں ایک سرکاری عشائیہ (ڈنر) منعقد کیا گیا تھا جس میں صادق خان بھی شریک تھے۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے نہیں چاہا تھا کہ صادق خان اس پروگرام میں آئیں اور اس بارے میں واضح کیا تھا۔

 

 

ٹرمپ نے مزید کہا”لندن میں جرائم کی شرح بہت بڑھ گئی ہے اور مہاجرین کی بھرمار سے صورتحال بدتر ہو گئی ہے۔ صادق خان جیسا لیڈر ایک ناکام شخصیت ہے۔”صادق خان کے قریبی ساتھی کا ردعمل بی بی سی کے مطابق، صادق

 

 

خان کے ایک قریبی ذرائع نے ٹرمپ کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا "ٹرمپ کی سیاست نفرت اور تقسیم پر مبنی ہے۔ اس کے برعکس لندن ایک عالمی سطح پر کامیاب شہر ہے جو امریکی شہروں کے مقابلے میں زیادہ کھلامتحرک اور

 

 

محفوظ ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ بڑی تعداد میں امریکی لندن کو اپنا گھر بنا رہے ہیں۔” سال 2015 سے دونوں کے درمیان تنازعہ چل رہا ہے ۔بی بی سی کے مطابق دونوں کے درمیان کشیدگی کا آغاز 2015 میں

 

 

ہوا جب ٹرمپ نے مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی لگانے کی بات کی تھی جس پر صادق خان نے سخت تنقید کی تھی۔

 

 

2019 میں ٹرمپ نے صادق خان کو "انتہائی ناکام شخص” قرار دیا تھا جب کہ خان نے ٹرمپ پر "انتہاپسند دائیں بازو کی سیاست” کو فروغ دینے کا الزام لگایا تھا۔جولائی 2025 میں بھی اس تنازع کا سلسلہ جاری رہا جب اسکاٹ لینڈ میں ایک

 

 

پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے پھر سے صادق خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں "ایک گھٹیا انسان” قرار دیا۔اس پر برطانوی وزیر اعظم کئیر اسٹارمر نے ردعمل دیا اور کہا تھا "صادق خان میرے دوست ہیں۔”

متعلقہ خبریں

Back to top button