انٹر نیشنل

ایران میں مقیم ہندوستانی شہریوں کیلئے حکومت ہند کی اہم ایڈوائزری

نئی دہلی: آج رات ایران پر بڑے حملے کیے جانے کے بارے میں امریکہ کے صدر ٹرمپ کی حالیہ وارننگ سب کو معلوم ہے۔ اس پس منظر میں ایران میں موجود بھارتی شہریوں کے لیے مرکزی وزارت خارجہ نے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔

 

تازہ حالات کے پیش نظر لوگوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ جہاں ہیں وہیں رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ گھروں میں ہی رہنے، برقی کے مراکز، فوجی اڈوں اور کثیر منزلہ عمارتوں سے دور رہتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سفارت خانے کی سرکاری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا ہینڈلز کو مسلسل چیک کرتے رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

 

تہران میں بھارتی سفارت خانے نے بھی اپنے شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے۔ آئندہ 48 گھنٹوں تک کسی کو کہیں جانے سے منع کیا گیا ہے اور محفوظ مقامات پر پناہ لینے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اگر کسی ہنگامی صورتحال میں ہائی ویز پر سفر کرنا ضروری ہو تو سفارت خانے سے رابطہ کرنے کو کہا گیا ہے۔

 

جو لوگ سفارت خانے کی جانب سے فراہم کردہ ہوٹلوں میں مقیم ہیں، انہیں وہیں رہنے اور سفارتی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں

 

[cons.tehran@mea.gov.in](mailto:cons.tehran@mea.gov.in) پر ای میل کے ذریعے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button