انٹر نیشنل
عراق میں 100 نولود بچوں کا نام حسن نصراللہ رکھ دیا گیا

نئی دہلی: اسرائیل کے فضائی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد عراق میں ان کے اعزاز میں نومولود بچوں کے نام پر ان کے نام پر رکھے جارہے ہیں۔27 ستمبر کو لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ شہید ہوگئے تھے۔
ان کی شہادت کے بعد عراق کے دارالحکومت بغداد اور دیگر شہروں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع ہوئے۔احتجاجیوں نے اسرائیل کی کاروائی کی مذمت کی اور اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد عراق میں کئی نومولود بچوں کا نام حزب اللہ کے سربراہ کے اعزاز میں نصراللہ رکھا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد ملک بھر میں تقریباً 100 نومولود بچوں کا ‘نصراللہ’ رجسٹرڈ ہوا ہے۔