انٹر نیشنل

ریاض میں “سعودی ایرپورٹ ایگزیبیشن کا افتتاح

ریاض ۔ کے این واصف

ریاض مین آج دو روزہ “سعودی ایر پورٹ ایگزیبیش” کا افتتاح عمل میں آیا۔ فیصلیہ ٹاور میں منعقد یہ نمائش 7 اور 8 نومبر کو جاری رہے گی۔ پبلک ریلیشن و میڈیا ذمہ دار محمد عبد المنان کے مطابق یہ نمائش ریاض میں نئی کاروباری شراکت داری کے نئے باب وا کرے گی۔ اس نمائش مین

25 ممالک کے 150 نمائش کنندگان اپنی مصنوعات کی نمائش کریں گے۔ شرکاء برطانیہ، آئرلینڈ، فرانس، اٹلی، جرمنی، سوئٹزرلینڈ، جنوبی افریقہ اور متحدہ عرب امارات سے آئے ہوئے ہیں۔ میزبان خریداروں میں ریڈ سی گلوبل، نیوم، الولا اور تبا ایر پورٹس شامل ہیں۔

فیوچر ایئرپورٹ ڈویلپمنٹ اینڈ انویسٹمنٹ سمٹ میں اعلیٰ درجے کے مقررین حاضرین کو مخاطب کریں گے۔ حاضرین کے لیے خصوصی AI- فعال میچ میکنگ پروگرام، آٹھ نئے ہوائی اڈے حاصل کرنے کے لئے مواقع دستیاب رہین گے۔ ہوائی اڈوں کو 330 ملین مسافروں اور 4.5 ملین ٹن کو مؤثر طریقے سے ہینڈل کرنے کے لئے لیس کیا جائے گا۔ سعودی عرب 7 اور 8 نومبر کو اب تک کے سب سے بڑے ایر پورٹ شو کی میزبانی کر رہا ہے.

متعلقہ خبریں

Back to top button