انٹر نیشنل
ابوظہبی میں بیلسٹک میزائل کا ملبہ گرنے سے ایک ہندوستانی شہری زخمی

حیدرآباد ۔متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں ایک بیلسٹک میزائل کو فضائی دفاعی نظام نے کامیابی سے تباہ کر دیا تاہم اس کا ملبہ زمین پر گرنے سے ایک ہندوستانی شہری زخمی ہو گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دفاعی نظام نے میزائل کو فضا میں ہی روک لیا۔ ملبہ الشوامیخ کے علاقے میں گرا جس کے نتیجے میں ایک ہندوستانی شہری کو معمولی چوٹیں آئیں۔
خبر رساں ادارے پی ٹی آئی نے بھی اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پیر کے روز پیش آنے والے اس واقعے میں میزائل کے ٹکڑے گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ملک کا فضائی دفاعی نظام مسلسل میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے میں مصروف ہے جبکہ سنی جانے والی آوازیں انہی کارروائیوں کا نتیجہ ہیں۔



