انٹر نیشنل

تہران میں خطرات کے پیش نظر بھارتی طلبہ کی محفوظ مقامات پر منتقلی، سفارت خانے کی ہدایات جاری

سفارت خانۂ ہند متعنہ  ایران نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ تہران میں بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر وہاں مقیم زیادہ تر بھارتی طلبہ کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

بیان کے مطابق سفارت خانے نے طلبہ کی منتقلی، خوراک اور قیام کا مکمل انتظام کیا ہے۔ تاہم چند طلبہ نے سفارت خانے کی پیشکش قبول نہیں کی اور وہ اب بھی تہران میں مقیم ہیں۔

 

ایران میں موجود دیگر بھارتی طلبہ اور شہریوں کے لیے پہلے جاری کردہ ہدایات برقرار رکھی گئی ہیں۔ انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ جہاں ہیں وہیں رہیں، حتی الامکان گھروں کے اندر رہیں، کھڑکیوں سے دور رہیں اور ہر وقت احتیاط برتیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button