انٹر نیشنل

دبئی ایر شو میں ہندوستانی جنگی طیارہ حادثہ کا شکار

نئی دہلی: دبئی میں ہونے والی ایئر شو کے دوران ایک حادثہ پیش آیا۔ ہندوستانی جنگی طیارہ ‘تیجس’ گر کر تباہ ہوگیا۔ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے یہ حادثہ پیش آیا۔ ایئر شو (Dubai Air Show) کے دوران جب ‘تیجس’ کا مظاہرہ کیا جا رہا تھااچانک طیارے سے آگ کے شعلے بلند ہوئے۔

 

 

اس حادثے میں جنگی طیارے کے پائلٹ کی موت ہونے کی اطلاع ہندوستانی فضائیہ نے دی ہے۔ ہندوستانی فضائیہ نے اپنے بیان میں کہا "دبئی ایئر شو میں تیجس طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ اس واقعہ میں پائلٹ کو شدید چوٹیں آئیں اور وہ ہلاک ہوگیا۔ ہم مہلوک پائلٹ کے خاندان کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

 

 

اس مشکل وقت میں ہم پائلٹ کے خاندان کے ساتھ ہیں۔ حادثے کی وجوہات پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں،” بھارتی فضائیہ نے اپنے بیان میں کہا۔ جنگی طیارے کے گرنے اور آگ کے شعلے بلند ہونے کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button