متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی خاتون کا گینگ ریپ۔ ممبئی پولیس سے شکایت

نئی دہلی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک 24 سالہ بھارتی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی۔ تاخیر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ متاثرہ خاتون ممبئی سے تعلق رکھتی ہے اور ابوظہبی میں واقع ایک میکڈونلڈز ریسٹورینٹ میں کام کر رہی تھی۔
الزام کے مطابق خاتون کے پانچ ساتھی ملازمین جو نیپال اور انڈونیشیا سے تعلق رکھتے ہیں انھوں نے اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔ متاثرہ کو ابوظہبی کے ایک ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا اور بعد میں اسے بھارت منتقل کر دیا گیا۔متاثرہ کی والدہ نے ممبئی کے ورسوا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے۔
یہ واقعہ متحدہ عرب امارات میں پیش آنے کے باوجود مقدمہ بھارت میں درج کیا گیا ہے جس نے عوامی اور قانونی حلقوں میں بحث چھیڑ دی ہے۔یو اے ای میں جنسی جرائم پر سخت سزائیں عائد کی جاتی ہیںاور وہاں ریپ کی شرح 1.5 فی 1,00000 خواتین ہے جو عالمی سطح پر بہت کم مانی جاتی ہے۔