انٹر نیشنل

ہندوستان کی اعلیٰ کاروباری فیڈریشن ریاض میں اپنے دفتر کھولنے کے لیے تیار

ریاض ۔ کے این واصف

ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات مزید استحکام اور ترقی کی راہ میں اور قدم۔ ہندوستان کی اعلیٰ کاروباری فیڈریشن سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں دفتر کھولنے کی تیاری کر رہی ہے۔

 

عرب نیوز کے مطابق یہ اقدام ادارے کے اعلٰی سطحی وفد کے دورے کے بعد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد سعودی عرب کے میگا پراجیکٹس میں پیش کیے جانے والے کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانا ہے۔انڈین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ہندوستان کی سب سے بڑی اور پرانی کاروباری ایسوسی ایشن ہے۔ اس کی جانب سے سعودی عرب کے دورے کا انتظام کیا گیا جس میں پہلی بار ملک کی ٹاپ کمپنیز کے سی ای اوز اور حکومتی حکام نے ریاض کا دورہ کیا۔

 

یہ دورہ پچھلے سال ہندوستان کی سربراہی میں ہونے والے جی20 اجلاس کے تناظر میں سعودی عرب اور ہندوستان کے تعلقات بہتر بنانے کے لیے تھا۔ جس کے بعد سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان نے ہندوستان کا سرکاری دورہ کیا تھا اور ہند سعودی بزنس فورم کے حکام نے بھی دورہ کیا تھا۔اس فورم کے دوران سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح اور ان کے ہندوستانی ہم منصب نے دونوں ممالک میں چیمبر آف کامرس کے دفاتر کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔

 

فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل ایس کے پاتھیک نے روز نامہ عرب نیوز کو بتایا کہ ہندوستان کی طرف سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بنائے جانے والے دفتر کی سربراہی ایف آئی سی سی آئی کے رکن کریں گے۔ویژن 2030 کے منصوبوں میں بھی ہندوستانی کمپنیز کے لیے بہت سے مواقع موجود ہیں اور سعودی عرب میں کام کرنے والی کمپنیز میں تیزی سے اضافہ بھی دیکھنے میں آیا، یہ تعداد 2019 میں چار سو تھی جب 2023 میں دو ہزار نو سو تک پہنچی۔

 

پاتھیک کا کہنا تھا کہ یہ ہندوستان کے لیے ایک اہم وقت ہے، ویژن 2030 سے ہم کو اعتماد ملا ہے کہ ہندوستان اور سعودی عرب اکٹھے آگے بڑھیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button