انٹر نیشنل

ایران کے حملوں سے قطر کی معیشت ہل گئی: ایل این جی مراکز کو اربوں ڈالر کا نقصان

ایران کے حملوں سے قطر کو بڑا معاشی دھچکا

 

قطر کی معیشت کی بنیاد سمجھے جانے والے توانائی مراکز پر ایران کے حملوں کے باعث بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ قطر انرجی کے سربراہ نے بتایا کہ مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی تقریباً 17 فیصد پیداوار متاثر ہوئی ہے، اور ان تنصیبات کی مرمت میں 3 سے 5 سال لگ سکتے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کے حملوں کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا، خاص طور پر رمضان کے مہینے میں ایک برادر ملک کی جانب سے ایسے اقدامات حیران کن ہیں۔ ان حملوں کے باعث اٹلی، بیلجیم، جنوبی کوریا اور چین کے ساتھ گیس سپلائی کے معاہدے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ تباہ شدہ مراکز کی بحالی پر تقریباً 26 ارب ڈالر خرچ ہوں گے۔

 

دوسری جانب آبنائے ہرمز میں بڑھتی کشیدگی نے عالمی توانائی منڈی کو بھی متاثر کیا ہے۔ برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈز اور جاپان نے ایران کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے اور توانائی منڈی کو مستحکم کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button