انٹر نیشنل

متحدہ عرب امارات پر اب تک ایران نے 2500 سے زائد میزائل اور ڈرون برسائے

متحدہ عرب امارات کی فضائی دفاعی نظام نے 30 مارچ  کو ایران کی جانب سے داغے گئے 11 بیلسٹک میزائلوں اور 27 بغیر پائلٹ طیاروں (یو اے ویز) کو کامیابی کے ساتھ ناکارہ بنا دیا۔

 

سرکاری بیان کے مطابق، ایرانی حملوں کے آغاز سے اب تک اماراتی دفاعی نظام مجموعی طور پر 425 بیلسٹک میزائل، 15 کروز میزائل اور 1,941 ڈرونز کو تباہ کر چکا ہے۔

 

ان حملوں کے نتیجے میں قومی فریضہ انجام دیتے ہوئے مسلح افواج کے دو اہلکار جاں بحق ہوئے، جبکہ افواج کے ساتھ کام کرنے والا ایک مراکشی شہری بھی ہلاک ہوا۔ اس کے علاوہ پاکستانی، نیپالی، بنگلہ دیشی، فلسطینی اور بھارتی شہریوں سمیت مزید 8 افراد کی بھی جانیں گئیں۔

 

حملوں میں مجموعی طور پر 178 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں معمولی سے لے کر شدید نوعیت کی چوٹیں شامل ہیں۔ زخمیوں میں امارات، مصر، سوڈان، ایتھوپیا، فلپائن، پاکستان، ایران، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا، آذربائیجان، یمن، یوگنڈا، اریٹیریا، لبنان، افغانستان، بحرین، کوموروس، ترکی، عراق، نیپال، نائجیریا، عمان، اردن، فلسطین، گھانا، انڈونیشیا، سویڈن اور تیونس کے شہری شامل ہیں۔

 

وزارتِ دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے اور قومی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button