انٹر نیشنل

ایران کو ایک ہی رات میں تباہ کیا جاسکتا ہے اور شاید وہ کل کی رات ہو۔ ٹرمپ کی دھمکی

نئی دہلی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو واضح کیا کہ امریکہ ایران کو مکمل طور پر اپنی گرفت میں لے لے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو ایک ہی رات میں تباہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ایران نے امریکہ کی جنگ بندی کی تجویز کو مسترد کر دیا۔

 

ٹرمپ نے کہا "میں بہت مایوس ہوں۔ ایران کو بھاری قیمت چکانی ہوگی۔ ہم اس ملک کو ایک ہی رات میں تباہ کر سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا دشمن کے علاقوں میں ایف-15 لڑاکا جہاز بھیجا گیا۔ ہمارے ہزاروں جہازوں میں سے صرف ایک تباہ ہوا۔ ایف-15 کے پائلٹ کو خطرناک ریسکیو آپریشن کے ذریعے بچایا گیا۔

 

تاہم ایران کو اس ریسکیو آپریشن کی پہلے ہی اطلاع ملی تھی۔ زمین کے قریب پہنچنے والے جہاز کی معلومات کسی نے لیک کر دی تھی۔ ایک شخص کو بچانے کے لیے 200 افراد بھیجے گئے۔ ہمارے پائلٹ کو پکڑنے والوں کو ایران نے انعام دیا۔ جس افسر نے معلومات لیک کی، اسے سخت سزا دی جائے گی۔”

 

ٹرمپ نے بتایا کہ معلومات کے لیک ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن مزید پیچیدہ ہو گیا۔ پہلے پائلٹ کے ساتھ ایک گھنٹہ تک بات نہیں ہو سکی۔ چار بمباروں سمیت 55 ہوائی جہاز، 64 لڑاکا جہاز، 13 ریسکیو ہوائی جہاز اور 48 ٹینکوں کے ساتھ ریسکیو آپریشن کیا گیا۔

 

انہوں نے کہا کہ یہ اب تک کی سب سے بڑی اور پیچیدہ فوجی کارروائی تھی جس میں خطرناک فضائی کارروائیوں میں کامیابی حاصل کی گئی۔ "اس آپریشن میں بہت سے اہم افراد نے تعاون کیا۔ امریکہ کے پاس ایسے ہتھیار ہیں جو کسی اور ملک میں نہیں ہے۔

 

ٹرمپ نے کہا اس ریسکیو آپریشن کا حصہ بننا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے اور یہ آپریشن امریکی تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔”

متعلقہ خبریں

Back to top button