انٹر نیشنل

ایک ہی دن میں دو امریکی جنگی طیارے تباہ کرنے ایران کا دعویٰ – دو ہیلی کاپٹر بھی مار گراے ؛ پائلٹ لاپتہ

ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران امریکہ کو بڑا دھکہ لگا ہے، جہاں ایران نے ایک ہی دن میں دو امریکی جنگی طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ دو ہیلی کاپٹروں پر بھی حملہ کیا گیا۔ ان واقعات میں دو پائلٹس محفوظ نکل آئے، تاہم ایک پائلٹ تاحال لاپتہ بتایا جا رہا ہے۔

 

رپورٹس کے مطابق ایران نے ایک امریکی جنگی طیارے کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا، جس میں سوار عملے میں سے ایک کو بچا لیا گیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ اسی دوران آبنائے ہرمز کے قریب ایک اور طیارہ بھی مار گرایا گیا، جس کا پائلٹ محفوظ رہا۔ امریکی حکام کے مطابق یہ دونوں واقعات تقریباً ایک ہی وقت میں پیش آئے، جس سے ایران کے فضائی دفاعی نظام کی صلاحیت پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

 

ادھر لاپتہ پائلٹ کی تلاش کے لیے بھیجے گئے ہیلی کاپٹروں پر بھی حملے کی اطلاعات ہیں، تاہم وہ بچ نکلنے میں کامیاب رہے۔ اس پیش رفت پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو بریف کیا گیا، جنہوں نے کہا کہ یہ واقعات جاری سفارتی بات چیت پر اثر انداز نہیں ہوں گے اور واضح کیا کہ “یہ جنگ ہے، اور ہم جنگ میں ہیں۔”

متعلقہ خبریں

Back to top button