انٹر نیشنل

ایران کا بڑا دعویٰ: جدید امریکی ایف-35 جنگی طیارہ مار گرایا، پائلٹ کی ہلاکت کا خدشہ

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اپنی فضائی حدود میں امریکی فضائیہ کے جدید ایف-35 فائٹر جیٹ کو مار گرایا ہے۔ تازہ بیان کے مطابق ایرانی فوج کے ہاتھوں تباہ ہونے والے ایف-35 طیاروں کی تعداد دو ہو گئی ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں پائلٹ شدید زخمی ہوا ہے اور اس کے بچنے کے امکانات کم ہیں۔ تاہم اس دعوے کی امریکی سینٹرل کمان (سینٹ کام) کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔

 

اگر ایران کا یہ دعویٰ درست ثابت ہوتا ہے تو اسے امریکہ کے لیے بڑا نقصان تصور کیا جائے گا، کیونکہ ایف-35 امریکہ کا نہایت اہم اور جدید جنگی طیارہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ اس جنگ میں اس طیارے کو دشمن کے ہاتھوں نشانہ بنایا گیا ہو۔ ایف-35 لائٹننگ-2 امریکی اور اس کے اتحادی ممالک کی فضائیہ کا بنیادی ستون مانا جاتا ہے، جس کی قیمت 100 ملین ڈالر سے زائد ہے۔

 

یہ پانچویں نسل کا جدید اسٹیلتھ طیارہ ہے جو اس وقت 19 ممالک کے زیر استعمال ہے اور اس کی خاصیت اسٹیلتھ ٹیکنالوجی، جدید سینسر اور نیٹ ورکنگ نظام ہے۔

 

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ جاپان کے ساتھ امریکہ کا ٹوماہاک میزائلوں کی خریداری کا معاہدہ تاخیر کا شکار ہے۔ ذرائع کے مطابق ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور جنگی حالات کے باعث ان میزائلوں کا ذخیرہ تیزی سے استعمال ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے فراہمی میں تاخیر پیش آ رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button