امریکہ کو ایک اور جھٹکہ.. ریسکیو طیارہ مار گرانے کا ایران کا دعویٰ

نئی دہلی: امریکہ کو ایک اور دھکہ لگا ہے۔ F-15E فائٹر جیٹ کے گرنے کے بعد لاپتہ دوسرے پائلٹ کو بچا لینے کا دعویٰ صدر ٹرمپ نے کیا ہی تھا کہ ایران نے چونکا دینے والا بیان جاری کر دیا۔
ایران کے پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ اس پائلٹ کی تلاش کے لیے جاری ریسکیو آپریشن میں شامل ایک طیارے کو مار گرایا گیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق “گرے ہوئے جنگی طیارے کے پائلٹ کی تلاش میں مصروف دشمن ملک کے ایک طیارے کو اصفہان کے جنوبی علاقے میں آئی آر جی سی فورسز نے تباہ کر دیا۔”
بتایا جا رہا ہے کہ وہ طیارہ امریکی فضائیہ کا C-130 تھا۔ قطر میڈیا کے مطابق “فراج رینجرز” نامی پولیس کمانڈو یونٹ نے اس طیارے کو مار گرایا جو دیگر فائٹر جیٹس کو ری فیولنگ فراہم کرنے آیا تھا۔ اس میں موجود عملے کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں
جبکہ امریکہ نے تاحال اس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق اس آپریشن کے دوران ایران کی مسلح افواج نے مشترکہ کارروائی میں کئی امریکی طیاروں کو تباہ کیا۔ اسی دوران ہونے والے حملوں میں امریکی افواج کے پانچ اہلکاروں کی ہلاکت کی بھی اطلاع دی گئی ہے۔ خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان کے مطابق گرائے گئے
طیاروں میں ایک C-130 اور دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔ اس سے قبل ایران نے اسی علاقے میں ایک اسرائیلی ڈرون کو بھی مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔دوسری جانب امریکی جنگی طیارہ F-15E اسٹرائیک ایگل کے حادثے میں ایک پائلٹ لاپتہ ہو گیا تھا جسے بعد میں امریکی فوج نے ریسکیو کر لیا۔
صدر ٹرمپ کے مطابق اس پائلٹ کو بچانے کے لیے امریکی فوج نے ایک جرات مندانہ آپریشن کیا اور کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے بتایا کہ پائلٹ اب محفوظ ہے اور اس آپریشن کے لیے درجنوں طیارے بھیجے گئے تھے۔



