انٹر نیشنل

“168 معصوم اسکولی بچوں کی پکار: ایرانی وفد خون میں لت پت اسکول بیاگس، جوتے، سفید پھول اور مینآب حملے میں جاں بحق بچوں کی تصاویر کے ساتھ امن مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچا”

امریکہ کے ساتھ امن مذاکرات کے لئے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں ایرانی وفد ایک علامتی اور دل دہلا دینے والا پیغام لے کر امن بات چیت کے لئے پاکستان پہنچا۔ وفد اپنے ساتھ خون میں لت پت اسکول بیاگس، جوتے، سفید پھول اور مینآب حملے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تصاویر بھی لایا، جو جنگ کی ہولناکی کو ظاہر کرتے ہیں۔

 

اسلام آباد پہنچنے والی پرواز میں ان اشیاء کو سامنے رکھا گیا تھا، جس کی تصویر قالیباف نے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا: “میرے طیارے میں 168 مینآب ساتھی موجود ہیں۔” ان تصاویر میں کمسن بچوں کے بیگز اور جوتے شامل ہیں، جو دنیا کو جنگ کے انسانی نقصان کی یاد دلاتے ہیں۔

 

ایرانی وفد نے اپنے مشن کو “مینآب 168” کا نام دیا ہے، جو اُن 168 معصوم بچوں کی یاد میں رکھا گیا ہے جو مبینہ طور پر ابتدائی حملوں میں مارے گئے۔ اس اقدام کا مقصد امن مذاکرات کے دوران عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنا اور جنگ کے خاتمے کی اپیل کرنا ہے۔

 

یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب مبینہ طور پر امریکہ اور اسرائیل کی کارروائی میں مینآب کے ایک اسکول کو نشانہ بنایا گیا، جس میں بڑی تعداد میں بچے جاں بحق ہوئے، اور اس سانحہ نے عالمی سطح پر شدید ردعمل کو جنم دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button