انٹر نیشنل

دبئی کے قریب کویت کے آئل ٹینکر پر ایرانی ڈرون حملہ، آگ بھڑک اٹھی—سمندر میں تیل پھیلنے کا خدشہ

خلیجی ممالک پر ایران کے حملے شدت اختیار کر گئے ہیں، تازہ واقعے میں کویت کے ایک آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ’السلَمی‘ نامی خام تیل بردار جہاز دبئی بندرگاہ کے قریب موجود تھا، جہاں Iran کی جانب سے ڈرون حملہ کیا گیا۔ حملے کے نتیجے میں ٹینکر میں زبردست آگ بھڑک اٹھی، جسے بجھانے کیلئے ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کی۔

 

حکام کے مطابق واقعے میں موجود 24 افراد محفوظ رہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ تاہم ٹینکر میں بڑی مقدار میں تیل موجود ہونے کے باعث سمندر میں تیل پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس پر حکام نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 

دبئی حکام نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، جبکہ ماحولیاتی نقصان کے امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button