دبئی میں امریکی قونصل خانے کے قریب ایران کا ڈرون حملہ

نئی دہلی: منگل کی رات دبئی میں امریکی قونصل خانے کے قریب ڈرون حملے کے باعث آگ بھڑک اٹھی جسے بعد میں قابو میں کر لیا گیا۔دبئی کے سرکاری میڈیا آفس نے تصدیق کی ہے کہ
متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں امریکی قونصل خانے کے قریب ڈرون حملے کے بعد آگ لگ گئی۔ حکام کے مطابق آگ پر کامیابی سے قابو پا لیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’ایمرجنسی ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچیں۔ کسی قسم کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔‘
اسی دوران متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے جوابی کارروائیوں کے آغاز کے بعد سے اسے ایک ہزار سے زائد حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔دبئی اور ابوظہبی سے محدود پیمانے پر روانگیاں اس وقت دیکھنے میں آئیں جب
امریکی محکمہ خارجہ نے امارات، اردن، سعودی عرب، مصر، لبنان اور عمان سمیت 13 ممالک میں موجود امریکی شہریوں کو "سنگین سکیورٹی خطرات کے باعث فوری طور پر کمرشل پروازوں کے ذریعے روانہ ہونے” کا مشورہ دیا۔
تاہم فضائی حدود کی وسیع بندش اور پروازوں کی منسوخی کے باعث بہت سے افراد کے لیے اس ہدایت پر عمل کرنا مشکل ہو گیا۔



