انٹر نیشنل

ایران کا اسرائیل کی حیفہ آئیل ریفائنری پر میزائل حملہ

نئی دہلی: امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں کے جواب میں ایران نے اسرائیل کے حیفا آئیل ریفائنری پر حملہ کیا۔

 

پاسداران انقلاب (IRGC) نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حملہ ہفتہ کی رات خایبر شیکن میزائلوں کے ذریعے کیا گیا۔اس حملے سے پہلے امریکہ اور اسرائیل نے تہران اور البرز کے مختلف علاقوں میں کئی تیل کے ذخائر پر میزائل حملے کیے، جس کے نتیجے میں شدید آگ بھڑک اُٹھی۔

 

ایران کے قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی نے اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ امریکہ اور اسرائیل ایران کو تقسیم کرنے کے لیے سازش کر رہے ہیں۔دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سعودی عرب کے ساتھ اپنے مسلسل رابطوں کا انکشاف کیا اور بتایا کہ سعودی

 

حکام نے ایران کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اپنے ملک کی سرزمین، فضائی حدود یا پانی کو ایران کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button