انٹر نیشنل

اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈکواٹر پر ایران کا میزائل حملہ

ایران نے منگل کی صبح اسرائیلی کی خفیہ  انٹلیجنس  موساد کے دفتر کو نشانہ بنایا ۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق، ایران نے تل ابیب میں موساد کے ہیڈکوارٹر کے قریب میزائل حملہ کیا،

 

جس کے بعد علاقے میں گھنے دھوئیں کے بادل اُٹھتے دیکھے گئے۔ اس حملے سے شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ایران کی پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطین پر میزائل حملوں کی ایک نئی اور پہلے سے زیادہ طاقتور و مؤثر لہر کا آغاز ہو چکا ہے۔

 

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق، "اس کارروائی میں جو حکمت عملیاں اور صلاحیتیں استعمال کی گئیں، اُن کے ذریعے میزائلوں نے مقبوضہ علاقوں میں اپنے اہداف پر کامیاب اور زیادہ سے زیادہ اثر ڈالا۔

 

ایرانی میڈیا کے مطابق، یہ حملے اسرائیل بھر میں اسٹریٹیجک اور حساس فوجی و انٹیلیجنس مقامات کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے، جن میں ساحلی علاقوں سمیت کئی اہم مقامات شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button