ایران کا اسرائیل پر میزائل حملہ۔ تل ابیب میں ہندوستانی شہری زخمی

نئی دہلی: مشرقِ وسطیٰ میں اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ایران پر حملوں اور ایران کی جوابی کارروائیوں کے باعث خطہ شدید کشیدگی کا شکار ہے۔ ان جھڑپوں (اسرائیل۔ایران جنگ) کے دوران اسرائیل میں ایک بھارتی شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع حکام نے پیر کے روز دی۔
بتایا گیا ہے کہ ایران کی طرف سے داغے گئے میزائل کے ٹکڑوں میں سے ایک ٹکڑا اس شخص کی گردن پر لگنے سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔حکام کے مطابق یہ واقعہ اتوار کے روز پیش آیا۔ زخمی شخص کو تل ابیب کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی سرجری کی گئی۔ فی الحال اس کی صحت کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
تاہم متاثرہ شخص کا نام اور دیگر تفصیلات ابھی تک ظاہر نہیں کی گئیں۔تل ابیب میں واقع بھارتی سفارت خانے کے حکام اسپتال جا کر زخمی شخص سے ملاقات کی۔ سفارت خانے کے مطابق اس کی صحت کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔
ادھر موجودہ کشیدگی کے پیش نظر اسرائیل میں مقیم بھارتی شہریوں سے مسلسل رابطہ رکھا جا رہا ہے اور انہیں ضروری مدد فراہم کی جا رہی ہے۔



