انٹر نیشنل

ایران کے میزائل حملے، دبئی میں دو ایرپورٹس بند، برج خلیفہ خالی

امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر بڑے حملے کے بعد پورا خطہ شدید کشیدگی میں آ گیا۔ ہفتہ کے روز ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے مشرقِ وسطیٰ میں امریکہ کے اتحادی ممالک کو نشانہ بنایا، جس کے دوران متحدہ عرب امارات پر ایرانی میزائلوں کی تیسری لہر داغی گئی۔

 

حملوں کے بعد دبئی کے دو اہم ایرپورٹ کو اگلے اعلان تک بند کر دیا گیا اور تمام پروازیں معطل کر دی گئیں۔ مسلسل خطرے کے پیش نظر دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کو بھی احتیاطاً خالی کروا لیا گیا۔ کیونکہ برج خلیفہ کے قریب ایران کی طرف سے میزائل داغے جانے کی اطلاع ہے

 

متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ ملکی فضائی دفاعی نظام نے ایرانی میزائلوں اور بغیر پائلٹ طیاروں کو فضا ہی میں تباہ کر دیا۔ وزارت کے مطابق تباہ کیے گئے میزائلوں اور طیاروں کا ملبہ ابوظہبی اور دبئی کے مختلف علاقوں میں گرا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

 

دبئی میڈیا دفتر نے عوام کو ہدایت کی کہ اس دوران ہوائی اڈوں کا رخ نہ کریں اور اپنی پروازوں سے متعلق تازہ ترین معلومات کے لیے متعلقہ فضائی کمپنیوں سے رابطہ کریں۔

 

اسی طرح جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیا کہ ایرانی میزائل حملوں کے پیش نظر احتیاطی اقدام کے طور پر ملک کی فضائی حدود کو عارضی طور پر جزوی طور پر بند کر دیا گیا ہے، تاکہ شہریوں اور مسافروں کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button