انٹر نیشنل

ایران کا بڑا میزائل حملہ — سعودی اڈے پر امریکی فضائیہ کے 5 طیارے تباہ

مشرقِ وسطیٰ میں جاری ایران۔اسرائیل جنگ کے دوران خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے ایک میزائل حملے میں سعودی عرب کے اہم فوجی اڈے پرنس سلطان ایئر بیس کو نشانہ بنایا گیا، جہاں تعینات امریکی فضائیہ کے کم از کم پانچ ریفیولنگ ٹینکر طیاروں کو نقصان پہنچا ہے۔

 

اطلاعات کے مطابق یہ طیارے اس وقت بیس پر موجود تھے جب میزائل حملہ ہوا۔ حملے کے نتیجے میں طیاروں کو نقصان ضرور پہنچا، تاہم وہ مکمل طور پر تباہ نہیں ہوئے اور انہیں مرمت کے لئے منتقل کیا جا رہا ہے۔ اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

 

ماہرین کے مطابق یہ واقعہ ایران اور امریکہ۔اسرائیل اتحاد کے درمیان جاری فوجی کشیدگی کے تناظر میں پیش آیا ہے۔ ایران حالیہ ہفتوں میں خلیجی ممالک میں موجود امریکی فوجی تنصیبات اور اڈوں کو نشانہ بنا رہا ہے، جس سے پورے خطے میں سکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں۔

 

دوسری جانب امریکی فوج کے سینٹرل کمانڈ کی جانب سے اس حملے پر فوری طور پر کوئی باضابطہ تبصرہ سامنے نہیں آیا، جبکہ خطے میں تعینات امریکی فوجی اثاثوں کی سکیورٹی کے حوالے سے نئی حکمت عملی پر غور کئے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button