انٹر نیشنل

ایران کے صدارتی انتخاب میں مسعود پزشکیان کو کامیابی _ وزیراعظم مودی نے دی ایران کے نئے صدر کو مبارکباد

ایران میں صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے کے نتائج میں اصلاح پسند امیدوار مسعود پزشکیان نے اپنے حریف سعید جلیلی کو شکست دے کرایران کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلےمیں مجموعی طور پر 3 کروڑ سے زائد ووٹ ڈالے گئے جن میں سے مسعود پزشکیان کو ایک کروڑ 63 لاکھ ووٹ اور سعید جلیلی کو ایک کروڑ 35 لاکھ سے زائد ووٹ ملے۔ اس طرح مسعودی پزشکیان صدر منتخب ہوگئے ۔

 

ابراہیم رئیسی 2021 میں ایران کے صدر منتخب ہوئے تھے اور معمول کے شیڈول کے تحت صدارتی انتخاب 2025 میں ہونا تھا تاہم مئی میں ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت کے بعد صدارتی انتخاب قبل ازوقت منعقد ہوئے

 

وزیر اعظم نریندر مودی نے مسعود Pezeshkian کو اسلامی جمہوریہئ ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ وہ بھارت و ایران اور اس خطے کے لوگوں کے مفاد کیلئے جناب Pezeshkian کے ساتھ ملکر کام کرنے اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے متمنی ہیں

 

متعلقہ خبریں

Back to top button