انٹر نیشنل

ایران نے امریکہ کا 15 نکاتی منصوبہ مستردکردیا رکھی 5 شرائط

نئی دہلی:ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی کے بموجب تہران نے امریکہ کا 15 نکاتی مجوزہ مسترد کر دیا ہے اور اپنی شرائط پیش کر دی ہیں۔

 

ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک سینیر سیاسی و سکیورٹی عہدیدار نے بتایا ہے کہ ایران صدر ٹرمپ کو اس جنگ کے خاتمے کے وقت کا تعین نہیں کرنے دے گا۔اس عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ ’ایران اس جنگ کا اختتام اپنی مرضی کے وقت پر کرے گا جب اس کی شرائط مان لی جائیں گی۔‘

 

واضح رہے اس سے قبل متعدد میڈیا اداروں نے رپورٹ کیا تھا امریکہ نے بذریعہ پاکستان ایران کو یہ مجوزہ منصوبہ بھیجا ہے۔ایرانی نشریاتی ادارے کے مطابق سیاسی و سکیورٹی عہدیدار نے اسے مزید بتایا کہ واشنگٹن متعدد سفارتی ذرائع سے مذاکرات کی کوشش کر رہا ہے

 

اور ایسے پروپوزل پیش کر رہا ہے جو ایران کے نزدیک ’حدود سے تجاوز‘ کر رہے ہیں۔اس عہدیدار نے پریس ٹی وی کے ساتھ مذاکرات کے لیے ایران کی پانچ شرائط بھی پیش کی ہیں

 

دشمن کی طرف سے ’جارحیت اور قتلِ عام‘ کا مکمل خاتمہ،ایران کے خلاف دوبارہ جنگ کو روکنے کے لیے مربوط طریقہ کار،جنگ میں ہونے والے نقصانات کے معاوضے کی ضمانت،

 

خطے میں تمام محاذوں اور ’مزاحمتی گروہوں‘ کے خلاف جنگ کا خاتمہ اوربین الاقوامی برادری آبنائے ہرمز پر ایران کا اختیار تسلیم کرے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button