انٹر نیشنل

ایران کے حملوں میں سعودی ؛ قطر اور اردن میں امریکی راڈار تباہ – اربوں کا راڈار نیست و نابود

امریکہ کی جانب سے فوجی کارروائی کے بعد ایران نے جوابی حملے تیز کر دیے ہیں اور خلیجی ممالک میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق ان حملوں میں امریکہ کا ایک نہایت اہم اور مہنگا راڈار نظام تباہ ہو گیا ہے۔

 

رپورٹس کے مطابق یکم مارچ کو سعودی عرب کے پرنس سلطان ایئربیس پر حملہ کیا گیا، جس میں امریکی AN/TPY-2 ریڈار کو شدید نقصان پہنچا۔ سیٹلائٹ تصاویر نے اس تباہی کی تصدیق کی ہے۔ یہ راڈار امریکہ کے تھاد (THAAD) میزائل دفاعی نظام کا اہم حصہ ہے، جس کی تیاری پر تقریباً 136 ملین ڈالر خرچ کیے گئے تھے۔

 

اسی حملے میں امریکی E-3 طیارہ اور ایندھن فراہم کرنے والا ٹینکر بھی تباہ ہو گئے جبکہ تقریباً 10 امریکی فوجی زخمی ہوئے۔ ابتدائی طور پر راڈار کی تباہی کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی، تاہم 29 مارچ کو سامنے آنے والی سیٹلائٹ تصاویر سے اس کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔

 

ذرائع کے مطابق ایران نے اردن میں نصب ایک اور AN/TPY-2 ریڈار کو بھی نشانہ بنایا ہے، جبکہ قطر میں موجود ایک ابتدائی وارننگ راڈار سسٹم بھی حملوں میں متاثر ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق ایسے راڈار نظاموں کی دوبارہ تعمیر پر اربوں ڈالر خرچ آ سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button