ایران کے سپریم لیڈر کی موت کی اطلاع دیتے ہوئے ٹی وی اینکر رو پڑے
ایرانی سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اسرائیل اور امریکہ کے مشترکہ حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ’’آپریشن ایپک فیوری‘‘ کے نام سے کیے گئے حملوں میں امریکہ اور اسرائیل نے تہران میں سپریم لیڈر کے دفتر کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں آیت اللہ خامنہ ای کی موت واقع ہوئی۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان کے خاندان کے چند افراد بھی ان حملوں میں جاں بحق ہوگئے ہیں
خامنہ ای کی وفات کی خبر سناتے ہوئے سرکاری ٹیلی ویژن کے ایک اینکر آبدیدہ ہو گئے اور شدید رنج و غم کے عالم میں قوم کو اس سانحے کی اطلاع دی۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہے۔
ایرانی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں چالیس روزہ سوگ منایا جائے گا۔ ساتھ ہی ایران نے اسرائیل اور امریکہ کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے رہنما کی موت کا جواب دیے بغیر خاموش نہیں بیٹھے گا۔



