امریکہ اور اسرائیل کو ایران کی تباہ کن حملوں کی دھمکی

نئی دہلی: ایران نے امریکہ اور اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اُن پر جلد ہی "تباہ کن” اور "وسیع پیمانے پر” حملے کیے جا سکتے ہیں۔ایرانی فوج کے ایک ترجمان کے مطابق امریکہ اور اسرائیل اس وقت نسبتاً غیر اہم اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں
تاہم مستقبل میں اُنہیں کہیں زیادہ شدید بڑے اور تباہ کن حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ خبر رساں ادارے تسنیم اور نیم سرکاری ایجنسی فارس نیوز کے ذریعے جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک کو
تہران کی فوجی طاقت اور اس کے سازوسامان کے بارے میں مکمل معلومات حاصل نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی فوجی پیداوار ایسے مقامات پر ہو رہی ہے جن کے بارے میں کسی کو کوئی علم نہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ
کے اس دعوے کو بھی مسترد کیا جس میں کہا گیا تھا کہ ایران کے ہتھیاروں کے ذخائر بڑی حد تک تباہ کر دیے گئے ہیں۔ترجمان نے خبردار کیا کہ امریکہ اور اسرائیل کو اس جارحیت کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی، جس کی شروعات انہوں نے خود کی ہے۔



