راس الخیمہ فوری خالی کرنے شہریوں کو وارننگ – ایران کا بڑا حملہ کا اشارہ

ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی جزائر پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو وہ متحدہ عرب امارات کے شہر راس الخیمہ کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ اسی کے ساتھ ایران کی جانب سے راس الخیمہ کے شہریوں اور رہائشیوں کو فوری طور پر شہر خالی کرنے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے:
راس الخیمہ کے شہریوں اور رہائشیوں کے نام— چونکہ اس علاقے کو ایرانی جزائر کے خلاف کارروائیوں میں استعمال کیا جا رہا ہے، اس لیے آئندہ دنوں میں اس شہر کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ لہٰذا تمام افراد سے درخواست ہے کہ وہ فوری طور پر مقررہ راستوں کے ذریعے شہر چھوڑ دیں۔
ایران نے مزید کہا کہ اس سے قبل بھی آپ کے حکمرانوں کو بار بار خبردار کیا گیا تھا کہ وہ اس خطرناک راستے سے باز رہیں اور عوام کے مستقبل کو خطرے میں نہ ڈالیں، لیکن انہوں نے اندھی اطاعت کا راستہ اختیار کرتے ہوئے ایسے فیصلے کیے جو عوام کی خواہشات کے مطابق نہیں بلکہ بیرونی دباؤ کے تحت کیے گئے۔
بیان میں کہا گیا کہ اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تمام صورتحال کی مکمل ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوگی۔



