ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار _ حادثہ کے مقام کا پتہ لگانے فوجی ٹیمیں سرگرم

حیدرآباد _ 19 مئی ( اردولیکس ڈیسک) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہو گیا ہے۔ ابراہیم رائیسی جس ہیلی کاپٹر میں سفر کر رہے تھے، اتوار کو ‘ہارڈ لینڈنگ’ کا شکار ہو گیا۔ مقامی میڈیا نے اس بات کی اطلاع دی ۔خراب موسم اس واقعے کی وجہ معلوم ہوئی ہے
ایران کے سرکاری پریس ٹی وی نے کہا کہ امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہیں۔اس سلسلے میں ویڈیو جاری کر دی گئی ہے۔ ایران کے سرکاری میڈیا نے بتایا کہ رئیسی ایران کے مشرقی آذربائیجان صوبے میں سفر کر رہے تھے، یہ واقعہ ایران کے دارالحکومت تہران سے 600 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے۔
میڈیا نے بتایا کہ مشرقی آذربائیجان کے گورنر آیت اللہ الہاشم اور ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان ہیلی کاپٹر میں سوار تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ رئیسی جس ہیلی کاپٹر میں سفر کر رہے تھے وہ گر کر تباہ ہو گیا۔ میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے قافلے میں موجود ہیلی کاپٹر کو ‘حادثہ’ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ تیز ہواؤں کے ساتھ تیز بارش ہوئی ہے۔
رئیسی نے اتوار کی صبح آذربائیجان میں آذربائیجان کے صدر الہام علییف کے ساتھ مل کر ڈیم کا افتتاح کیا۔ دونوں ممالک نے مشترکہ طور پر دریائے اراس پر تین ڈیم بنائے ہیں۔ رئیسی نے 2021 کے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔ تاہم ٹرن آؤٹ اسلامی جمہوریہ کی تاریخ میں سب سے کم رہا۔
🚨🚨
Rescue teams are searching the missing Iranian President helicopter but still no sign#Iran
pic.twitter.com/Rj1aDiOr8R— Faisal Khan (@KaliwalYam) May 19, 2024
ابھی تک پر امید ہیں لیکن حادثہ کی جگہ سے آنیوالی اطلاعات تشویشناک ہیں، ایرانی حکام کی رائٹرز سے گفتگو، حکام کے مطابق،خراب موسم کے باعث امدادی ٹیموں کو صدر تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔۔۔!!!#Iran pic.twitter.com/yLCJkjkuUQ
— Mughees Ali (@mugheesali81) May 19, 2024