انٹر نیشنل

خطہ کے ممالک کے نام صدر ایران کا پیغام

نئی دہلی ۔ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے خطے کے ممالک کے نام اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ اگر آپ ترقی اور سکیورٹی کے خواہاں ہیں تو اپنے دشمنوں کو اپنی سرزمین جنگ کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہ دیں۔

 

ایکس پر جاری اپنے بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ ہم کئی مرتبہ واضح کر چکے ہیں کہ ہم کبھی پہل کرتے ہوئے حملہ نہیں کرتے لیکن اگر ہمارے بنیادی ڈھانچے یا معاشی مراکز کو نشانہ بنایا گیا تو ہم اس کا سخت اور بھرپور جواب دیں گے۔

 

گزشتہ روز امریکہ اور اسرائیل نے اصفہان اور خوزستان میں مبارکہ اسٹیل انڈسٹریز کے علاوہ اردکان یلو کیک پروڈکشن پلانٹ اور صوبہ مرکزی کے شہر خندب میں واقع ہیوی واٹر سہولت سمیت کئی اہم ایرانی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

 

دوسری جانب ایران نے کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور سعودی عرب کے شہزادہ سلطان ایئر بیس پر حملے کیے جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button