ایران کی جوابی کاروائی ۔ ابوظہبی کی مندر کو بند کردیا گیا

نئی دہلی: امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا ہے جس کے بعد ایران نے بھی سخت جواب دیا ہے۔ اسرائیل میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی سے ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے فون پر بات چیت کی۔
جے شنکر نے اس کی اطلاع سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے دی۔ ادھر بھارت نے تمام فریقین سے تحمل اور ضبط کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔دوسری جانب ایران نے مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔
ایران نے اسرائیل پر 100 سے زائد میزائل داغے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای گھر کو بھی نشانہ بنایا گیا تاہم وہ اس وقت گھر میں موجود نہیں تھے اور محفوظ مقام پر ہیں۔اس دوران بھارت نے اپنے شہریوں کی حفاظت کے پیشِ نظر ایڈوائزری جاری کی ہے۔
ایران نے دبئی میں واقع امریکی فوجی اڈے پر بھی حملہ کیا۔ اس کے بعد باپس ہندو مندر ابو ظہبی کو فوری طور پر بند کر دیا گیا ہے۔



