انٹر نیشنل

غزہ کے اسکول پر اسرائیل کا ایر اسٹرائیک۔ 30 شہید درجنوں فلسطینی زخمی

نئی دہلی۔ اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے، تازہ اطلاعات کے مطابق غزہ کے ایک اسکول پر اسرائیل نے ایئر اسٹرائک کیا جس کے نتیجہ میں 30 فلسطینی شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔ یہ اطلاع فلسطین میں موجود عہدیداروں نے دی ہے۔ اس تعلق سے اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے حماس کمانڈ سینٹر پر حملہ کیا تھا میڈیا رپورٹس کے مطابق جن لوگوں پر حملہ ہوا ہے ان میں بیشتر نقل مکانی کر کے یہاں پہنچے تھے، حملہ کے بعد احاطہ اسکول میں ہر طرف خون ہی خون پھیلا ہوا دکھائی دے رہا تھا۔ زخمیوں کو ایمبولینس کی مدد سے الاقصی ہاسپٹل لے جایا گیا۔ حملہ کے بعد اسرائیل کی فوج کی طرف سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خدیجہ اسکول احاطہ کے اندر حماس کمانڈ اور کمانڈ سینٹر کو ہدف بنایا گیا۔ بیان میں یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ اسکول کا استعمال فوجیوں کے خلاف حملہ کرنے اور اسلحہ رکھنے کی شکل میں کیا جا رہا تھا۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ حملہ سے قبل وہاں کے شہریوں کو آگاہ کر دیا گیا تھا لیکن جس طرح سے ہلاکتیں ہوئی وہ فکر انگیز ہیں، بڑی تعداد میں شہریوں کی موت کے لیے اسرائیلی فوج نے حماس کے دہشت گردوں کو قصوروا ٹھرایا اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے ہی اسکول کو دہشت گردی کا ٹھکانہ بنایا تھا اس لیے حملہ کیا گیا، حماس نے اسرائیل کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ محض الزام ہے، حماس کا کہنا ہے کہ اسکول میں صرف پناہ گزی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button