انٹر نیشنل

غزہ پر اسرائیل کے تباہ کن فضائی حملے — 60 فلسطینی شہید ، نیتن یاہو نے حماس کے خلاف ’طاقتور حملوں‘ کا حکم دیا

اسرائیل کی تازہ فضائی کارروائیوں میں غزہ میں کم از کم 60 افراد شہید ہوگئے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ ہاسپٹل ذرائع کے مطابق یہ حملے منگل کی رات مسلسل کیے گئے۔

 

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنی فوج کو ہدایت دی کہ وہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے حماس پر بھرپور جوابی حملے کریں۔ حماس کے سول ڈیفنس ادارے کے مطابق صرف منگل کی رات کی بمباری میں 33 فلسطینی جاں بحق ہوئے۔ جبکہ چہارشنبہ کے دن ہوئے حملے میں مزید 27 افراد شہید ہوگئے

 

اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہ حملے امریکہ کی نگرانی میں طے پانے والی جنگ بندی کی خلاف ورزی کے جواب میں کیے گئے ہیں۔ اسرائیلی وزیرِ دفاع نے الزام لگایا کہ جنوبی غزہ میں حماس نے ایک اسرائیلی فوجی کو ہلاک کیا اور ہلاک شدہ قیدیوں کی حوالگی کے معاہدے کی بھی خلاف ورزی کی۔

 

تاہم حماس نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں سے اس کا کوئی تعلق نہیں، اور وہ اب بھی جنگ بندی پر قائم ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button